آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

تینوں ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد

تینوں ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد

لاہور (ہم عوام آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے اچھرہ میں خاتون پر حملہ اور خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ میں تینوں ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی،تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا-پولیس نے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست دی. انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے. تفتشی افسر کے مطابق ملزموں سے ڈنڈے سوٹے برآمد کرنے ہیں اور دیگر شریک ملزموں کی معلومات حاصل کرنی ہے. عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی. عدالت نے محمد ندیم? عادل سرور اور التمش ثقلین کو 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. ملزموں کیخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.