پیپلزپارٹی نے 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی نے مستحق عوام کو 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی رہنما خورشیدشاہ نے کہا کہ ہم 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دین گے لیکن اس میں ابھی وقت لگے لگا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور میں حکومت بننے کے بعد 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت فراہم کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ حکومت بننے کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ صارفین کو 200 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی مفت فراہم کی جائے۔

قبل ازیں چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سسٹم میں اعلیٰ سولرپلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگرسسٹم شامل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔