راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
 
مبصرین کا توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف حرمین شریفین میں اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگیں گے

 لاہور: پاکستانی معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے فیملی کے ہمراہ رمضان المبارک جیسے نیک مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی شرف کی بات ہے،ماہ مقدس میں مقدس سفر پر ہونا باعث خوشی ہے۔

یاد رہے بین الاقوامی شہرت یافتہ استاد راحت  فتح علی خان گزشتہ ماہ اپنی ایک ویڈیو جس میں وہ اپنے ملازم کو مار رہے تھے ،  لیک ہونے کی وجہ سے اپنے کروڑوں مداحوں اورعام  شہریوں کی سخت تنقید کا نشانہ بنے تھے کچھ دنوں بعد اپنے امیج کے منفی تاثر کے خاتمے کے لیے تیاریوں میں مصروف عمل ہو گئے تھے اس ضمن میں رمضان کے آغاز میں موصوف نے غریب گھرانوں میں جا کر راشن اور عید تحائف تقسیم کیے تھے . مبصرین راحت فتح علی خان کے عمرہ کو مقدس عبادت کا درجہ دیتے ہوے  احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے تبصرہ کیا ہے کہ موصوف نے مذھبی فریضہ کی ادائیگی کے ساتھ ملازم پر  کیے گۓ  ظلم پر معافی مانگنے کے ساتھ اپنے منفی امیج کو بہتر کرنے کی بھی کاوش ہے 

گلوکار  کی جانب سے ملک و قوم کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔