راولپنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈکیتی کی واردات،موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو سپروائزر واصف شاہ اور نیاز شاہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھا۔پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود پولیو ٹیم کے ساتھ پولیس اہلکار موجود نہیں تھے۔

پنجاب حکومت نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔