عید پر سلمان خان کی فلم ریلیز نہ ہونے سے ان کے مداحوں میں مایوسی

 سلمان خان ہمیشہ عید کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیزکرتے تھے

سلمان خان بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹارزمیں سےایک ہیں اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ جب بھی کسی سپر اسٹار کی فلم سلور اسکرین پر آتی ہےتو وہ موقع ان کے مداحوں کے لیےکسی تہوار سے کم نہیں ہوتا۔ لیکن عید کا موقع سلمان کے مداحوں کیلئےالگ معنی رکھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سلمان خان ہمیشہ عید کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیزکرتےہیں۔ تاہم، یہ عید سلمان خان کے مداحوں کے لیے مختلف رہی  ہے، کیونکہ وہ سپراسٹارکو سلور اسکرین پر دیکھنے سےمحروم رہے ۔ اس سال عید کے موقع پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیزنہیں ہوئی جس کی وجہ سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ شروع کر دیا ہے اور عید پر سلمان کےتھیٹر سے غائب ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ
 #WeMissSalmanKhanInTheatresOnEidسوشل میڈیا پر ہر جگہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
 سوشل میڈیا پر لوگ عیدپر سلمان کی گمشدگی کی مسلسل باتیں کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’’عید کے تہوار کا مطلب ہے سلمان بھائی کی فلم کی ریلیز۔ اس سال، ہم سلمان بھائی کو بڑی اسکرین پر ضرور یاد کریں گے، لیکن وہ 2025 ءکی عید پر اپنی اگلی فلم کے ساتھ واپس آئیں گے، جسے ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیا۔ اس کا جادو پھر نظر آئے گا
#WeMissSalmanKhanInTheatresonEID