تاجروں کے لئے عید سیزن بری طرح فلاپ ہوگیا
خریداری 40 فیصد تک محدود رہی،70 فیصد مال دھرا کا دھرا رہ گیا

کراچی : اجروں کے لئے عیدسیزن بری طرح فلاپ ہوگیا۔ عید کی خریداری کا ڈیٹا سامنے آگیا۔ تاجروں نے 2024 کے گزشتہ 75 سالوں کاسب سے مایوس کُن سال قرار دے دیا۔

کراچی کے تاجروں  کے مطابق مہنگائی کے سبب عید سیزن بری طرح فلاپ ہوگیا ہے، خریداری صرف 40 فیصد تک محدود رہی۔

تاجروں کے مطابق  2024 عید سیل سیزن گزشتہ سال سے بھی ذیادہ مایوس کُن رہا ہے، جس کی وجہ سے ملکی تاریخ کی بدترین مندی نے تاجروں کے ہوش اُڑا دیئے ہیں۔

 ملک کے سب سے بڑے شہر میں صرف سوا کروڑ افراد عید پر نئے کپڑے خرید سکے ہیں، جبکہ تاجر صرف 15 تا 18 ارب روپے کا مال فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 گوداموں میں جمع 70 فیصد سے زائد سامان دھرا کا دھرا رہ گیا، 80 فیصد خریداری صرف خواتین، بچوں کےکپڑوں اورجوتوں کیلئے ہوئی ہے۔