پشاور کے پولیس اسٹیشن شاہ پور کے حوالات کے اندر ایک مبینہ آئس کے عادی نوجوان نے چائے کی پیالی کو توڑ کر اس سے خود کشی کر لی

پشاور(ہم عوام)پشاور کے پولیس اسٹیشن شاہ پور کے حوالات کے اندر ایک مبینہ آئس کے عادی نوجوان نے چائے کی پیالی کو توڑ کر اس سے خود کشی کر لی. یاد رہے کہ ہمزہ خان سکنہ سعادت ٹاؤن کو والدہ کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کیا تھا تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پور پولیس کو مسماۃ (ا) زوجہ خان محمد سکنہ سعادت ٹاون نے اپنے بیٹے حمزہ کے خلاف درخواست کی کہ اس کا بیٹا نشی اور آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا رہتا ہے، جس کی رپورٹ پر مقامی پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا،اس دوران ملزم نے ٹوٹی ہوئی پیالی اپنی گردن پر پھیر دی،جس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔