قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی معروف صحافی عمران ریاض خان کی تنقید پر انہیں ’ٹرول‘ قرار دے دیا۔

صحافی عمران ریاض نے موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر سابق آل راؤنڈر نے ان پر خوب طنز بھی کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ لائک، ری ٹوئٹ، ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور صحافی اور ٹرول میں فرق یہ ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ کا شہباز گِل کو کرارا جواب

انہوں نے کہا کہ بہتان لگانا سب سے آسان کام ہے، میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران میرا بھائی میرا رول ماڈل تھا جسے دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ بنتا، جھوٹ اور پروپیگنڈے سے میرا موقف بدلا اور نہ ہی بدلے گا۔