اڈیالہ جیل سے بنی گالا یا کسی دوسری جیل میں منتقل کرنے کی پیش بندی ہے ، معروف صحافی عمر چیمہ کا تجزیہ  
راولپنڈی:  پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی اس دوران اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود کے علاوہ اڈیالہ جیل کا نقشہ اور آئی ای ڈی بھی برآمد کر لیے، تینوں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
معروف انویسٹی گیشن صحافی عمر چیمہ نے اپنے وی لاگ میں زیر نظر خبر کا تجزیہ کرتے ہوے بتایا کہ جیل کے مختلف ذرائع سے معلومات حصول کرنے کی کوشش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ جیل کے باہر وقوع پذیر نہیں ہوا ان کے مطابق خبر عمران خان کو ڈرانے ، اڈیالہ جیل سے بنی گالا یا کسی دوسری جیل میں منتقل کرنے کی کوشش  ہے