علیمہ خان کو پارٹی کا عارضی چیئر مین بنانے پرغور

اسلام آباد :   علیمہ خان نے پارٹی کے مرکزی دفتر کے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے  ذرائع کے مطابق  علیمہ خان تقریباً روزانہ پارٹی سیکرٹریٹ میں آکر بیٹھ رہی ہیں۔ اس وقت دفتر کے تقریباً تمام معاملات انہوں نے اپنے ہاتھ میں لے رکھے ہیں۔ وہ مختلف احکامات بھی جاری کرتی ہیں۔ کسی کی مجال نہیں کہ انکار کردے۔ سب ڈرتے ہیں کہ عمران خان کی بہن ہیں۔ ان ذرائع کے بقول خیبرپختونخوا میں ہونے والے چند پارٹی ایونٹس کو بھی انہوں نے مینیج کیا۔   ذرائع کے مطابق  علیمہ خان کو پارٹی کا عارضی چیئر مین بنانے پر بھی کچھ عرصہ پہلے غور ہوا تھا۔ عمران خان کا خیال تھا کہ وہ پہلے ہی جیل میں ہیں۔ بشریٰ بی بی کو بھی سزا ہوچکی۔ ایسے میں پارٹی سنبھالنے کے لئے سب سے موزوں ان کی بہنیں ہوسکتی ہیں، جن کی وفاداری پر شک نہیں۔ لیکن پھر اس تجویز پر عمل نہیں ہوسکا۔ شاید بشریٰ بی بی اس میں رکاوٹ ہوں۔