15 اگست کو بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک نیا اتہاس لکھا جائے گا، ساوتھ انڈین سپر اسٹار الو ارجن وہ کر دکھائیں گے جو شاہ رخ خان اور رنبیر کپور نہیں کر سکے شاید پربھاس بھی نہیں کر سکتے 15 اگست کو الو ارجن کی پشپا 2 یا پشپا راج ریلیز ہونے جارہی ہے اس فلم کو دیکھنے کی طلب فلم بنیوں میں اس قدر بڑھ چکی ہے کہ  ماضی میں اور مستقبل میں شاید کوئی اس کا موازنہ ہو سکے جس دن فلم کی ایڈوانس بکنگ کھول گئی تو  اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، سن 2021 میں جب پشپا فلم ریلیز ہوئی تھی تب اس کا بجٹ 200 کروڑ  کے لگ بھگ تھا فلم نے 335 کروڑ  کا بزنس کیا تھا فلم کے رایٹر و ڈائریکٹر سیو کمار تھے مرکزی کردار الو ارجن رشمکا مندانہ اور فرہاد فیصل نے ادا کئے تھے تب بھی اس فلم نے ہندی سرکٹ سے 100 کروڑ  کا بزنس کیا تھا جو بہت بڑا کارنامہ تھا اب سیو کمار بطور رایٹر ڈائریکٹر  پشپا 2 کے ساتھ ارہے ہیں جس کی سٹار کاسٹ وہی ہے الو ارجن رشمکا مندانہ فرہاد فصیل میوزک دیوی پرساد کا ہے جنہوں نے  پہلے پارٹ کا بھی میوزک دیا تھا ، اس فلم کے حوالے سے ٹریڈ پنڈتوں کا دعوٰی ہے کہ یہ فلم پورے بھارت سے ایک ہزار کروڑ  اور پوری دنیا سے 1500 کروڑ  کمانے والی فلم بن سکتی ہے اور بابو بلی 2 سے زیادہ بڑی بلاک بلسٹر ثابت ہو سکتی ہے اس فلم کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندی سرکٹ میں 200 کروڑ  میں تقسیم کاروں نے پشپا 2 خریدی ہے اور فلم کے سیٹلائٹ رائٹس ڈیجٹل رائٹس میوزک رائٹس اب تک 600 کروڑ  میں فروخت ہو چکے ہیں ،  ابھی فلم کے جنوبی بھارت کے رائٹس اور دنیا بھر کے رائٹس فروخت نہیں ہوے جب یہ سارا عمل مکمل ہو جائے گا تو پشپا 2 ریلیز سے پہلے ہی 1000 کروڈ کمانے والی پہلی فلم بن جائے گی جب کہ ریلیز کے بعد سنمیا گھروں میں جو طوفانی بزنس ہو گا وہ الگ تاریخ مرتب کرے گا جنوبی بھارت کے سپر اسٹارز نے ہندی سرکٹ میں اپنا لوہا منوا لیا ہے پہلے پربھاس پھر یش اور اب الو ارجن پین انڈیا سپر اسٹار بن گئے ہیں. الو ارجن نے پربھاس اور یش سے ایک قدم آگے بڑھ چکا ہے وہ پہلا بھارتی سپر اسٹار بننے  جا رہا ہے . جس کی فلم پشپا 2 تلگو،تامل، ملیالم، کناڈا، ہندی اور بنگلہ بھاشا میں ریلیز ہو گی .  بولی ورڈ کا کوئی بھی سپر اسٹار شاہ رخ خان سلمان خان رنبیر کپور رتیک روشن پین انڈیا سپر اسٹار نہیں ہے.  شاہ رخ خان کی `جوان` رنبیر کپور کی` انمیل` نے جنوبی بھارت سے 50 کروڑ  سے زائد کا بزنس اس لئے  کیا تھا کہ `جوان` کے ڈائریکٹر اٹیلی کمار ییروین نین تارا اور `انمیل` کے ڈائریکٹر سندیپ رنڈی واگہ اور ییروین رشمکا مندانہ کا تعلق جنوبی بھارت سے تھا ،  یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بولی ووڈ اب جنوبی بھارت کے سنیما سے پیچھے  رہ گیا ہے.  ماضی میں امیتابھ بچن،  راجش کھنہ،  دلیپ کمار جسے سپر اسٹارز بھارت میں مرکزی حیثیت رکھتے تھے  مگر اب جنوبی بھارت کے پربھاس الو ارجن اور یش پین انڈیا سپر اسٹار بن چکے ، حرف آخر پشپا 2 کی ہایپ اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہندی سرکٹ کے سپر ڈائریکٹر روہت شھٹی اور ماس مہاراجہ اجے دیوگن نے اپنی سنگم 3 کو 15 اگست پر ریلیز کرنے کا ارادہ بدل لیا ہے اطلاعات ہیں کہ یہ فلم اب جنوری 2025 میں ریلیز ہوگی ابھی تک رویت شھٹی اور اجے دیوگن نے باضابطہ اعلان تو نہیں کیا مگر یہ ان کا درست فیصلہ ہے پشپا 2 کے سونامی کے سامنے کوئی بھی بند نہیں باندھا جا سکتا۔