بریڈ فورڈ: پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر آصف نسیم راٹھور کی رہائشگاہ پر قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چار اپریل کو پینتالیسویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی اس تقریب میں شریک رہنماؤں میں علامہ قاری محمد عباس صدر مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ،پی پی پی برطانیہ کے سینئر ترین رہنماسردار عبدالرحمان خان ۰ سابق لارڈ میئر بریڈفورڈ محمد عجیب ، پی پی پی بریڈفورڈ کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالقیوم ماموں، چوہدری علی اکبر ہالی فیکس ، چوہدری محمد سلیم ہیلی فیکس ، محمد افضل اعوان، سلطان محمود کراچی والا ،ممبر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی زاہد حمید ، چوہدری محمد نذیر پی آر او ، نوید بٹ ، ممتاز صحافی انجم میر ، معروف صحافی افتخار پوٹھی ندیم راٹھور ، نسیم شہزاد راٹھور، وکیل رہنما شاہد اقبال ، عمران راٹھور ، سمران راٹھور عرفان راٹھور و دیگر مقررین نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پینتالیسویں برسی کے موقعہ پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید ایشیاء کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے وقت کے یزید اور فرعون فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے سامنے سر جھکانے کی بجائے موت کو ترجیح دی اور اپنی جان کو پاکستان اور جمہوریت کیلئے قُربان کر دیا بھٹو شہید مزدوروں کسانوں ہاریون اور غریبوں کے صحیح معنوں میں ایک ہر دلعزیز لیڈر تھے بھٹو شہید صرف پاکستان کے ہی محسن اور مربّی نہیں تھے بلکہ اسلامی دنیا کے اندر بھی انتہائی عزت و وقار اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے تاریخ میں ایسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں ذوالفقارعلی بھٹو وہ مرد مجاہد تھا جس نے 90 سالہ پرانا مرزائی قادیانیوں کے ارتدادی مسئلہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کیا اور انہیں آئین پاکستان میں کافر اقلیت قرار دینے کا قانون پاس کیا پاکستان کو ایٹمی پروگرام اور ایٹمی قوت دے کر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینے کا ہمیں حق دیا اور دشمن کو واضح طور پر خبردار کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی بھی گھناؤنی حرکات سے باز رہے آج ہم اپنے اس عظیم لیڈر سے محروم تو ہو گئے ہیں مگر اس کے مشن اور منشور کو پایۂ تکمیل تک پہچانے کیلئے آج ہر پاکستانی اور کشمیری اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور انشاءاللہ کرتا رہے گا ، تقریب کے شُرکاء نے مزید کہا کہ دنیائے اسلام کے عظیم لیڈر اور ہیرو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پینتالیسواں برسی کے موقعہ پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے وہ تمام پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں ورکروں جیالوں اور چاہنے والوں کو جنہوں نے بھٹو شہید کیلئے قُرآن خوانی ، دعائے مغفرت و بلندئ درجات ، آرٹیکل لکھے یا پھر مختلف پوسٹیج اور میسیج وٹس اپ پر بھیج کر اپنی اپنی والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا اور خراج عقیدت پیش کیا اُنہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے شہید قائد کے جیالو اور دیوانو یاد رکھو جو قومیں اپنے مشاہیر کو یاد رکھتی ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن بھی رہتی ہیں اس لیئے آپ حضرات انتہائی خوبصورت ،لائق تحسین اور قابل رشک لوگ ہیں جوکہ اپنے عظیم قائد کو محبت و عقیدت کے پھول نشاور کرتے ہوئے بہترین انداز میں ہمیشہ کی طرح یاد رکھے ہوئے ہیں اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوشیوں اور راحتوں میں سلامت و آباد رکھے اور تقریب کے آخر میں پی پی پی برطانیہ کے مذہبی اُمور کے صدر علامہ قاری محمد عباس نے شہید قائد ذوالفقارعلی بھٹو کے بلندئ درجات فلسطین اور کشمیر سمیت تمام اُمت مُسلمہ کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔