ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور  نے گزشتہ دنوں  دودھ کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ عوام تک خالص دودھ پہنچانے کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ آف ملک بنا دیا گیا ہے۔”ڈائریکٹوریٹ آف ملک ” کا مقصد خالص دودھ کی فراہمی کا جدید نظام متعارف کروانا ہے۔تفصیلات کے مطابق دودھ کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور احسن کام کرتے ہوئے عوام تک خالص دودھ پہنچانے کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ آف ملک بنا دیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ”ڈائریکٹوریٹ آف ملک ” کا مقصد خالص دودھ کی فراہمی کا جدید نظام متعارف کروانا ہے۔عوام تک خالص دودھ پہنچانے کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ آف ملک بنا یا گیا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں دودھ کے معیار کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیری سیفٹی ٹیمیں چیک کرتی ہیں۔یکم جنوری2017 سے اب تک فوڈ اتھارٹی نے 28کروڑ، 29لاکھ سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران 72لاکھ42ہزار562لیٹر ملاوٹی اور ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں خالص دودھ کی ترسیل کے بہترین ماڈلز موجود ہیں۔ملک ڈائریکٹوریٹ دنیا میں دودھ کی ترسیل کے کامیاب ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لے گا۔مزید برآں مکمل تحقیق کے بعد پاکستان کے وسائل اور ماحول کے مطابق نیا نظام متعارف کرائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر دودھ کی پیدوار سے خریدار تک پہنچنے کے تمام مراحل کی مانیڑنگ کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ جامع پالیسی تیار کرنے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد جدید اور قابل عمل نظام لاگو کر دیا جائے گا۔عوام تک دودھ جیسی بنیادی خوراک ملاوٹ سے پاک اور غذائیت بھرپور پہنچانا اولین ترجیح ہے۔