لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار  راحت فتح علی خان نے اپنے سابق منیجر سلمان احمد پر بلیک میلنگ اور یو ٹیوب چینل کے بغیر اجازت استعمال پر مقدمہ کردیا۔

 راحت فتح علی خان نے سابق منیجر سلمان احمد کے خلاف ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرادی ہے۔

راحت فتح علی خان نے  مؤقف اختیار کیا کہ مختلف پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ سلمان احمد کو منیجر کی ذمہ داری بھی سونپی تھی، سلمان احمد مجھے بدنام اور بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے میں ملوث ہے۔