آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

ہم عوام  10 سمگلرز گرفتار،ملزمان سے 107 کلو گرام منشیات برآمدکرلی گئی۔

راولپنڈی اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 107 کلو گرام منشیات برآمد کرکے10 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 74 چرس بھرے کیپسولز برآمد،دورانِ کارروائی دو سہولت کار بھی گرفتارکیے گئے۔موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب 2ملزمان سے 16.8 کلو گرام افیون اور 33.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب ملزم سے 8.4 کلوگرام افیون اور 18 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔گلوٹیاں مور ڈسکہ میں 2ملزمان سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔زخہ خیل خیبر سے 11 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب2ملزمان سے 2 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.