پنجاب فوڈ اتھارٹی کاعوام تک معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کیلئے احسن اقدام
دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک ٹریسبیلٹی نظام متعارف
ملک ٹریسیبلٹی نظام کے تحت تمام دودھ بردار ٹینکر،چلرز،پک اپ،بائیک اور رکشہ کو رجسڑ کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہروں میں گھر گھر دودھ کی سپلائی دینے والے گوالوں کوبھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ عاصم جاوید
فارم سے صارف تک ملک سپلائی کے تمام مراحل کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ عاصم جاوید
لاہور 20فروری:پنجاب فوڈ اتھارٹی کاعوام تک معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کیلئے احسن اقدام۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک ٹریسبیلٹی نظام  متعارف کروا دیا گیا۔ ملک ٹریسیبلٹی نظام کے تحت تمام دودھ بردار ٹینکر،چلرز،پک اپ،بائیک اور رکشہ کو رجسڑ کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ شہروں میں گھر گھر دودھ کی سپلائی دینے والے گوالوں کوبھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ملک ٹریسیبلٹی نظام متعارف کروانے کا مقصد دودھ کی ترسیل کی مکمل نگرانی کی جا سکے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا فارم سے صارف تک ملک سپلائی کے تمام مراحل کو مانیٹر کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پنجاب کی 10تحصیلوں میں ملک ٹریسیبلٹی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ملک ٹریسیبلٹی کا آغاز لاہور، قصور،شیخوپورہ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی،سرگودھا،ملتان ساہیوال اور بہالپور میں کیا جا رہا ہے۔عاصم جاوید نے مزید کہا گوالوں اور ملک سپلائرز کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسڑیشن کروانا لازم ہو گا۔رجسٹریشن کا مقصد گوالوں اور دودھ بردار گاڑیوں کی سرپرائز  چیکنگ یقینی بنانا ہے۔عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا رجسٹر گوالے اور سپلائر کا روزانہ کا دودھ سپلائی کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔یکم جنوری 2017سے اب تک صوبہ بھر میں 40کروڑ 8لاکھ سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ 82لاکھ40ہزار115لیٹر ملاوٹی اور ناقص دودھ کو تلف کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ریکارڈ کے مطابق سپلائرز کی سرپرائزچیکنگ سے ملاوٹ اور جعلسازی کی نشاندہی کی جا سکے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔عوام الناس تک معیاری دودھ اور خوراک پہنچانے کے لیے بین الاقوامی طر ز پر کام کر رہے ہیں۔