صوبہ بھر میں پی پی آئی ایف کاچھوٹے خاندا ن کی اہمیت و افادیت پر مشتمل پروگراموں کی کامیابی
دنیا بھر میں جدید طریقوں سے مرد و خواتین میں خاندانی منصوبہ بندی اپنانے کی یکساں شرح کیلئے اقدامات
سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں میں مردوں کی شمولیت نا گزیر
کمیونٹی ورکرز اور ٹیلی ہیلتھ نیٹ ورک کے ذریعے مردوں اور عورتوں کوخاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی ممکن
خاندانی منصوبہ بند ی کیلئے پہلی مرتبہ مرد معالج، حکیم، ہومیو پیتھس اور فارمیسیز کی شمولیت

لاہور 20 فروری۔۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف و ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے پی پی آئی ایف صوبہ بھر میں چھوٹے خاندا ن کی اہمیت افادیت کو فوکس کئے ہوئے ہے جس کی کامیابی کے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔لوگوں میں شعور و آگاہی کہ عالمی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقوں کے ذریعے مردوں اور خواتین میں خاندانی منصوبہ بندی اپنانے کی یکساں شرح کو ممکن بنانے کیلئے امید افزاء اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں میں مردوں کی شمولیت نا گزیر ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے آج پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ا س سلسلے میں مردوں اور عورتوں تک کمیونٹی ورکرز اور ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے معلوماتی چینلز کے فروغ سے ان تک رسائی کے حصول کو ممکن بناکر انہیں ایک نیٹ ورک کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کو مؤثربنا دیا گیا ہے۔ جس میں پہلی مرتبہ مرد معالج، حکیم، ہومیو پیتھس اور فارمیسیز کی شمولیت کو ممکن بنایا گیا ہے۔ جہاں خواتین ہیلتھ ورکرز خواتین و مر د حضرات کو ریفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے طریقہ کار کی بدولت پنجاب کے 28اضلاع میں مقررہ اہداف کے حصول کو ممکن بنادیا گیا ہے۔ پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے زیادہ تر پروگرام صرف خواتین پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جبکہ مر د حضرات کیلئے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات،مشاورت اور خدمات کے حصول کے مواقع انتہائی محدود ہیں۔ثمن رائے نے کہا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ زیادہ تر گھروں میں فیملی کے سربراہ شوہر حضرات کے فیصلوں کو فوقیت دی جاتی ہے۔خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق شو ہر حضرات کی معلومات اور شعور خواتین کے مانع حمل ادویات کے استعمال پر براہ راست اور نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف و ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ نے کہا کہ شعوری طور پر باہمی مشورہ سے خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقہ جات اپنانے،معیاری معلومات اور خدمات تک رسائی کے لیے لاہور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی اضلاع میں سہولیات تیزی سے فراہم کی جارہی ہیں۔