چین اور بھارت کےتعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے

مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث چین اور بھارت کے مابین تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔چین نے اروناچل پردیش میں تیس مقامات کے نام بدل دیئے۔

بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ کی شدت کے باعث چین نے اروناچل پردیش کو زنگنان کے نام سے تبدیل کیا ہے۔متنازع سرحدی علاقے پر خودمختاری کا دعویٰ کرنے والے بھارت کے تیس دیہات، دریاؤں اور جھیلوں کے نام بھی بدل دیئے گئے۔ بھارتی حکام کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد چین نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچائی تسلیم کرنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب چینی علاقے کا مکمل قبضہ حاصل کرنے کے لئے مودی نے نو مارچ کو زنگنان کی تیرہ ہزارفٹ بلند چوٹی پر اسٹریٹجک ٹنل کا افتتاح کیا۔ چین نے مودی کے دورے پرگیارہ مارچ کو شدید سفارتی احتجاج کیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ زنگنان چین کا علاقہ ہے۔