پاکستان کے دو معروف گالفرز حمنہ امجد اور سید رضا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق پروفیشنل گالفر سید رضا علی اور انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد کی شادی کی تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا گیا۔

شادی کی پروقار تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب شریک ہوئے، جبکہ جوڑے کے ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔

حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ جیولری میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دلہا رضا علی کریم کلر کی شیروانی زیب تن کئے ہوئے 

واضح رہے کہ حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں، جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔