اسلام آباد(ہم عوام)بانی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی تائید کردی اور کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، ان واقعات پر کمیشن بننا چاہیے، سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں۔بانی چیئرمین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں چھین کر جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔