عامر خان اور شرمن جوشی تھری ایڈیٹس کے رینچواور راجو، کرن راؤ کی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کے پریمیر میں دوبارہ ملے۔

ستائیس  فروری کو ممبئی میں ہوئے کرن راؤ کی آنے والی فلم ’’ لاپتہ لیڈیز‘‘ کے پریمیر میں عامر خان کے تھری ایڈیٹس کے ساتھی اداکار شرمن جوشی بھی تقریب میں نظر آئے۔ عامر خان جہاں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھے وہی شرمن جوشی سیاہ شرٹ کے ساتھ بلیو جینس میں نظرآئے۔ پریمیر سے پہلےدونوں ہی اداکاروں نے عینک پہنے ہوئے فوٹوگرافرس کو اسٹائلش پوز دیئے۔ آخری مرتبہ عامرخان ، آرمادھون اور شرمن جوشی ایک ساتھ 2022 ء میں شرمن جوشی کی فلم ’’کانگریچولیشنس‘‘ کو پروموٹ کرتے نظرآئےتھے۔