آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ‎

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ‎

گوادر : گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس اور بندرگاہ پر دھماکے اور شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے، پولیس حکام نے کمپلیکس کے قریب شدید فائرنگ کے جواب میں فائرنگ سے 2 مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں فائرنگ اور دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے قبل ایک دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا تھا، جس کے بعد جوابی فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ تقریباً 20 منٹ سے جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے، گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہونیوالی فائرنگ کے باعث نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں ملازمین کی خاندان رہائش پذیر ہیں جبکہ دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں، جہاں سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے، کمپلیکس کے اندر دہشت گردوں نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں، شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے، کمپلیکس جانیوالے راستے کو بند کردیا گیا ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.