عمرایوب اپوزیشن لیڈرمنتخب

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نےعمرایوب کواپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اسپیکر سے ملاقات کی۔

اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر لی جبکہ اسپیکر نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا۔عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہونگے۔