شہید بھٹو اور آج کے دور کی پیپلز پارٹی
پینتالیس ویں برسی پر شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لکھی گئی تحریر

دنیا کی تاریخ میں وھی شہدا ا ذندہ ھیں جنہیں وقت کے فرعونوں نے ناحق تختہ دار پر چڑھایا، لیکن وہ شخصیات تا قیامت آپنی دلیری، حق گوئی اور اپنے اصولی موقف پر موت کو چند لمحوں کی دوری پر دیکھ کر بھی ا لرزے نہیں، بلکہ جوان مردی سے موت کو گلے لگا لیتے ھیں، وہ ہمیشہ کیلئے دونوں جہانوں میں امر ھو جاتے ہیں۔
ایسی عظیم شخصیات میں ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت ناقابل نا قابل فراموش ھے اور تاقیامت رہے گی
چاھے سیاسی مخالفین ان کی شہادت کو کتنا ھی متنازعہ بنا لیں، جوں جوں ملک و قوم  ان مخالفین کے کارن جیسے جیسے تاریکی میں میں ڈوبتی چلی جارہی ھے، ویسے ویسے ھی اس مرد قلندر کے حق کا سورج  طلوع  ھوتا جا رھا ھے، تاریخ کی کرنیں غریب کو اپنی طرف متوجہ کرتی دنیا محسوس کر رہی ھے۔

دنیا کی تاریخ کا اصول ھےکہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ آپنے میں چھپی حقیقت  اور سچائیاں نکھارتی رہتی ھے، اور وہی قومیں ایک دن سرخرو ھوتی ھیں جو ایسے شہداء  کے ویژن کی اصلیت کو آپنی بقاء کا درجہ دے لیتی ھیں
آج بغض کی وجہ سے ملک و قوم جس نہج پر پہنچ چکے ہیں  اس گھمبیر  صورتحال کو صرف اور صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ ھی نئے سرے سے سنبھال سکتا ھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے جیالوں کو ازلی مخالفین کی چالوں کو خاطر میں نہ لاتے ھوئے پوری طرح متحد ھو کر شہید بھٹو کے فلسفہ اور اس کے تمام جزویات پر عمل کرنے کیلئے پورے ولولہ سے صف ارا  ھو جانا چائیے
جس کے حصول کے لیے پیپلز پارٹی کو نظریاتی و تنظیمی طور پر شہید بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادوار کی طرز پرمنظم کرنا ہو گا . شہید بھٹو کے دور میں تنظیم سے منسلک کارکان گلی محلہ کی سطح پر بنائی گئی تنظیموں میں فعال کردار کے حامل ہوتے تھے. اس زمانہ میں سیکرٹری اطلاعات کو پراپیگنڈہ سیکرٹری کہا جاتا تہ کیونکہ اس پر ذمہ داری نبھانے والا کارکن اخبارات و جرائد کے ساتھ پارٹی پروگرام کو ام شہریوں تک پہنچانے کے لیے مختلف ادناز سے  پراپیگنڈہ کیا کرتا تھا ۔
عصر حاضر میں سب سے کمزور شعبہ پراپیگنڈہ یا اطلاعات کا ہے جس کی بد ترین مثال گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کی طرف سے چوالیس سال بعد قائد عوام کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا فیصلہ ہے . بد قسمتی سے پارٹی کے صوبائی و شہری سطح کی لیڈر شپ اس کامیابی کو عام لوگ خاص طور پر نئی نسل تک پہنچانے ان ناکام رہی ہے . شہید بھٹو کی پینتالیس وین برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کو بیان کردہ حقائق کو ملحوظ رکھتے ہوے اپنی خامیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔