خدمت میں سب سے آگے سندھ حکومت، اس نعرے کی بنیاد تب مستحکم نظر آئی جب ایک اینکر نے 5 ماہ کی بچی کی بیماری کی خبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور بلاول بھٹو زرداری کو اس معاملے کی طرف توجہ دلائی۔ اینکر نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا، اور ان کو بتایا کہ بچی کو 51 کروڑ کی دوائی کی ضرورت ہے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فوری ایکشن لیا اور اینکر کو فون کیا۔ اینکر کو یقین دلایا کہ یہ بچی اب ان کی ذمہ داری ہے۔
سندھ حکومت نے فوراً عمل درآمد کرتے ہوئے رقم کو منظور کر لیا۔ انتظامیہ نے دوائی کی رقم کمپنی کو دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے چند دنوں میں دوائی کی رقم کمپنی تک پہنچ جائے گی۔
یہ سندھ حکومت کی ایک انسان دوست اور امید افزائی کی بڑی کاوش ہے، جو انسانیت کی خدمت میں سرگرم ہے