ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی شوکت خانم روڈ، جوہر ٹاؤن میں واقع  معروف11ریسٹورنٹس کی چیکنگ
ان میں 9 فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ70ہزار کے جرمانے عائد، 2کو اصلاحی نوٹس جاری
مزید ازاں 72 لٹر استعمال شدہ ناقص آئل، بھاری مقدار میں زائد المیعاد کیچپ، ممنوعہ چائنیز سالٹ تلف
استعمال شدہ آئل میں فرائنگ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر ماہ مبارک سے قبل خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کارروبار کو چیک کیا جائے گا۔ عاصم جاوید
لاہور 7 مارچ: رمضان کی آمد سے قبل صحت دشمن مافیا کی شامت آگئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکی شوکت خانم روڈ، جوہر ٹاؤن میں واقع  معروف11ریسٹورنٹس کی چیکنگ کرکے9کو2لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے جبکہ2کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹس جاری کیے۔ تفصیلات کیمطابق72 لٹر استعمال شدہ ناقص آئل،بھاری مقدار میں زائد المیعاد کیچپ، ممنوعہ چائنیز سالٹ تلف۔عاصم جاوید نے کہا کہ استعمال شدہ آئل میں فرائنگ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کچن ایریا میں صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ایکسپائر اشیاء اور استعمال شدہ آئل تلف کرنے کا انتہائی لازم ریکارڈ  عدم موجود پایا گیا۔ انہوں نیمزید کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر ماہ مبارک سے قبل خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کارروبار کو چیک کیا جائے گا۔ خوراک کی تیاری میں ناقص مضر صحت اجزاء استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ لاہوریوں تک غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خوراک کے معیار میں بہتری کے لیے بین الاقوامی طرز پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔